Loading

wait a moment

بلوچستان حکومت میں تبدیلی کی قوی امیدیں ، نیا وزیر اعلیٰ اور سپیکر کون بنے گا؟نام سامنے آگئے

وستہ محمد (آن لائن)بلوچستان گورنمنٹ میں تبدیلی کی قوی امیدیں ، جمالی ، بزنجو،یا بھوتا نی ان میں سے کوئی وزیر اعلیٰ اور اسپیکر بنیں گے، تبدیلی کی باتیں گردش کرنے لگی ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بلوچستان میں حکومتی پارٹی میں موجودہ وزیر اعلیٰ سے ممبران نہ خوش ہیں اور ان کی آپس میں جوڑ توڑ کا سلسلہ اور صلاح مشورے بھی ہو رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال نے ایک سال میں ممبران کو نا خوش رکھا اور کوئی صو بے میں واضح ترقیا تی کام بھی نہیں ہوئے اس لئے اب وہ حکومت میں تبدیلی

کے خواہاں ہیں اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے لئے جمالی قدوس اور بھو تانی میں سے ایک وزیر اعلیٰ اور ان میں سے ایک اسپیکر بنیں گے اور ایک سینئر وزیر بنے گا جبکہ ممکن ہے کہ اس حکومت میں جمعیت کو بھی حکومت میں شامل کریں گے جس کے لئے با پ پارٹی کے اہم و سینئر ممبران سر گرم ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *